خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے صوبائی دارالحکومت کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی نشریاتی ادارہ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ کھیل نے اسٹیڈیم کا نام بدل کر ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے سمری تیار کر لی ہے۔
نام تبدیل کرنے کی تجویز کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جہاں اسے منظوری ملنے کی امید ہے۔ دریں اثنا، اسٹیڈیم کی تعمیراتی لاگت میں سالوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنی کی تجویز دی تھی
دوسری جانب ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ تک پہنچ گئی جبکہ 2018 میں ا سٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ 2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی اور 2024 میں اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔