اپریل 5, 2025 4:01 شام

English / Urdu

Follw Us on:

میری والدہ نے مجھے یہ سکھایا کہ انتقام کی سیاست نہیں کرنی، جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
خواتین پر عائد پابندیوں کے باوجود بےنظیر پاکستان کی وزیراعظم بنیں، بلاول بھٹو

آکسفورڈ یونیورسٹی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو میموریل لیکچر پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے اپنی والدہ کی قربانیوں اور جرات کی داستان سنائی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک غیر معمولی خاتون تھیں، جنہوں نے پاکستان میں خواتین کو آگے آنے کا راستہ دکھایا اور سیاست میں خواتین کے کردار کو نئی روشنی عطا کی۔

بلاول بھٹو نے پروگرام میں بتایا کہ بے نظیر بھٹو نے 16 سال کی عمر میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا شروع کی اور 25 سال کی عمر میں پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا۔

اس وقت کی سیاست میں مردوں کی اجارہ داری کے باوجود بے نظیر بھٹو نے نہ صرف اپنے آپ کو منوایا بلکہ ملک کی تاریخ کا حصہ بن گئیں۔ انہوں نے کہا کہ “میری والدہ نے ہمیشہ مجھے یہ سکھایا کہ انتقام کی سیاست میں نہیں پڑنا، جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔”

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بے نظیر بھٹو کے خلاف کئی بار حملے کیے گئے لیکن وہ کبھی بھی خوفزدہ ہو کر پیچھے نہیں ہٹیں۔ ان کی زندگی کا مقصد پاکستان کا بہتر کل بنانا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی والدہ نے تمام تر مخالفت کے باوجود پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا اور جمہوریت کے فوائد لوگوں تک پہنچانے کے لیے کوشش کی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پنجاب کی وزیر اعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں اور یہ بے نظیر بھٹو کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو نے سیاست میں حصہ لیتے ہوئے اپنے عزم کو ثابت کیا اور خواتین کے لیے نئے امکانات کے دروازے کھولے۔

بلاول بھٹو نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالا دستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کے حق دار ہیں اور ملک اب کسی بھی مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے اس موقع پر کہا کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی کا پیغام یہ تھا کہ کبھی بھی مشکلات کے باوجود اپنے اصولوں پر قائم رہو اور جمہوریت کی جدو جہد جاری رکھو۔

بلاول بھٹو کا یہ خطاب نہ صرف ان کی والدہ کی قربانیوں کو خراج تحسین تھا بلکہ پاکستان کے عوام کے لیے ایک نیا عزم اور حوصلہ دینے کا پیغام بھی تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں جتنے فیصد طلبا کو لیپ ٹاپ دیے ہیں ہم بھی اتنے فیصد کو دیں گے، علی امین گنڈاپور

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس