April 19, 2025 12:59 pm

English / Urdu

Follw Us on:

سات ارب ڈالر کی اگلی قسط : آئی ایم ایف نے پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے 14 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا تھا( فائل فوٹو)

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن سات ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
نجی نشریاتی ادارہ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنے مشن کے دورہ پاکستان پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی امور گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا تھا۔

 آئی ایم ایف کی ٹیم گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج بہتر بنانے کے مواقع تلاش کرنے کیلئے دورہ کرے گی، ٹیم حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ کے ضوابط، قانون کی حکمرانی سے متعلق امور شامل تھے، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے انسداد سے متعلق امور بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے 14 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا تھا

عالمی مالیاتی فنڈ ٹیم نے دورے میں متعدد اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کیں، وفد نے وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں،  وفد نے وزارت قانون اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے مشاورت کیں۔

آئی ایم ایف ادارے کے وفد نے ایس ای سی پی اور آڈیٹر جنرل کے حکام سے ملاقاتیں کیں، کاروباری برادری، سول سوسائٹی اور عالمی پارٹنرز سے بھی ملاقاتیں کیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس