Follw Us on:

خیبرپختونخوا نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ارباب نیاز اسٹڈیم کے نام کو کابینہ نے تبدیل کر کے عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی (فائل فوٹو)

خیبرپختونخوا (کے پی) پشاور میں ایک ہی اسٹیڈیم ارباب نیاز کے نام سے تھا جسے کے پی کے حکومت نے تبدیل کر کے عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

کے پی حکومت نے اس سے قبل اس سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو صوبے میں واحد بین الاقوامی کرکٹ مقام ہے  کا نام پی ٹی آئی کے بانی کے نام پر رکھا گیا ہے تاکہ ملک کے کھیلوں کے منظر نامے کو تشکیل دینے میں سابق وزیر اعظم کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے ایک روز قبل محکمہ کھیل کی جانب سے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایک سمری پر دستخط کیے تھے اور آج کابینہ کے اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی۔

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ‘عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم’ رکھنے کے فیصلے کی منظوری کے ساتھ ہی کابینہ کے اجلاس میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

2024 میں اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ روپے تک پہنچ گئی(فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پیکج کو شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ غریبوں، یتیموں اور خواجہ سراؤں کو ان کا حصہ ملے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو بھی اس اقدام میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ تک پہنچ گئی جبکہ 2018 میں ا سٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی۔

اس کے علاوہ 2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی اور 2024 میں اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس