Follw Us on:

گورنر سندھ کا بھارت کے خلاف کامیابی پر ٹیم کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
گورنر سندھ کا بھارت کے خلاف کامیابی پر ٹیم کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اگر بھارت کے خلاف جیت حاصل کرتی ہے تو ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ روپے انعام دیے جائیں گے۔

کامران ٹیسوری نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود لندن میں موجود ہیں لیکن ان کی دعائیں اور دل پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم سب اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعاگو ہیں، کھلاڑی اپنی پوری لگن اور محنت سے کھیلیں، جیت انشااللہ ہماری ہوگی۔”

گورنر سندھ نے کہا کہ “انشااللہ کل قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کا سر فخر سے بلند کرے گی۔” انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ کل پورا زور لگا دیں اور اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے گا۔

کامران ٹیسوری نے قومی ٹیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ “قومی ٹیم ہمارے سر کا تاج ہے جیتو یا ہارو، ہم ہمیشہ آپ کو اپنے گلے سے لگائیں گے۔”

یہ بھی پڑھیں: قذافی سٹیڈیم میں انڈین ترانا بجانے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرلی

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے اپنی امیدوں کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا اور قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے۔ انشا اللہ کل کا میچ جیتیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “اگر قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیتتی ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا انعام ہوگا۔ ٹیم کو پیغام ہے کہ ہاریں یا جیتیں، ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔”

یہ وقت پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ بن سکتا ہے، جہاں ٹیم کے حوصلے اور محنت کی بدولت نہ صرف ملک کا فخر بلند ہوگا بلکہ کھلاڑیوں کو انعامات کے ذریعے ان کی کامیابی کی قدر کی جائے گی۔

پاکستان اور بھارت کے مابین اس میچ کی اہمیت اس قدر ہے کہ پورا ملک اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

مزید پڑھیں: زخمی کینگروز نے انگلش پلیئرز کو لاہور کی دھول چٹادی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس