April 19, 2025 10:50 pm

English / Urdu

Follw Us on:

علی امین گنڈا پور کے آڈیو لیک کیس میں وارنٹ برقرار

حسیب احمد
حسیب احمد
خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی برطرفی اور ریگولیٹری فورس کے قیام کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے آڈیو لیک کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ بہت ہیں۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس