April 19, 2025 10:36 pm

English / Urdu

Follw Us on:

جرمنی نے روس کی جی 20 ممالک میں واپسی کو مسترد کر دیا

حسیب احمد
حسیب احمد
ٹرمپ کی جانب سے روس کو جی 20 ممالک میں شرکت کی دعوت بے سود ہے(تصویر، گوگل)

جرمنی نے روس کی جانب سے جی 20 مماملک میں واپسی کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے، جرمنی کے وزیر فنانس جارج کوکیز نے رائیٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عندیہ میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ روس جی 20 ممالک میں دوبارہ واپسی کرے گا۔

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹائون میں ہونے والی جی 20 میٹنگ میں شرکت کے دوران کوکیز کا کہنا تھا کہ ہم نے روس کی جانب سے جی 20 ممالک کے متعلق جارحانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فنانس منسٹر نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے روس کو جی 20 ممالک میں شرکت کی دعوت بے سود ہے، خاص طور پر جب روس، یوکرائن جنگ کو تین سال ہونے کو ہیں۔

واضح رہے کہ جی 20 گروپ دنیا کے 20 امیر ترین ممالک اور یورپی یونین پر مشتمل ہے جس کا عالمی اقتصادی پیداوار میں حصہ 85 فیصد ہے، یہ تنظیم 1999 میں قائم کی گئی تھی۔

جولائی 1997 میں جب اکنامک کرائسز آیا تو اس نے پہلے ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا، اس معاشی تنزلی کی وجہ سے بہت سے ملکوں کی کرنسی تیزی سے گری اور قرضے بڑھ گئے۔

اس وقت دنیا کی بڑی طاقتوں نے آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ایک فورم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے

اور 1999 میں جی 20 تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا، جی 20 اجلاس میں 19 عالمی طاقتیں اور ایک یورپی یونین ہے۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس