April 19, 2025 10:46 pm

English / Urdu

Follw Us on:

معروف امریکی کرافٹ ریٹیلر “Joann” دیوالیہ، تمام اسٹورز بند کرنے کا اعلان

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر
جنوری 2025 میں دوبارہ دیوالیہ پن کی درخواست دائر کرتے وقت کمپنی کے 800 اسٹورز اور 19,000 ملازمین تھے۔
جنوری 2025 میں دوبارہ دیوالیہ پن کی درخواست دائر کرتے وقت کمپنی کے 800 اسٹورز اور 19,000 ملازمین تھے۔

واشنگٹن: امریکہ کی مشہور فیبرک اور کرافٹ ریٹیلر “Joann Fabric and Crafts” نے تمام اسٹورز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی نے دوسری بار دیوالیہ پن کے بعد اپنی تمام جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اوہائیو میں قائم Joann Inc. نے 500 سے زائد اسٹورز کی ممکنہ بندش کے بعد اب تمام اسٹورز ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ کمپنی نے حالیہ نیلامی کے بعد GA گروپ اور قرض دہندہ کمپنیوں کو اپنی تمام جائیدادوں کا خریدار قرار دیا ہے، جو باقاعدہ کلوزنگ سیل کا آغاز کریں گے۔

 

دیوالیہ پن اور بندش کی وجوہات

Joann Inc. نے جنوری 2024 میں 505 ملین ڈالر کا قرض ختم کرنے کے بعد پہلی بار دیوالیہ پن سے نکلا تھا، مگر سپلائی چین میں رکاوٹوں اور صارفین کی کم طلب کے باعث کمپنی کو دوبارہ شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوری 2025 میں دوبارہ دیوالیہ پن کی درخواست دائر کرتے وقت کمپنی کے 800 اسٹورز اور 19,000 ملازمین تھے۔

Joann کے بند ہونے کی خبر نے امریکہ بھر میں دستکاری اور سلائی کے شوقین افراد کو افسردہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ Joann لاکھوں افراد کے لیے واحد سستی اور معیاری فیبرک کی دکان تھی۔

 

ایک صارف نے لکھا:
“یہ افسوسناک ہے، میں اپنے بچوں کی ہالووین کاسٹیومز اور کرسمس جمییز یہاں سے بناتی تھی۔ اب کہاں سے کپڑا خریدوں؟”

دیگر صارفین نے کہا کہ Joann کے بغیر ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہوگا کیونکہ آن لائن کپڑے خریدنے میں معیار اور رنگ کے انتخاب میں دشواری ہوتی ہے۔

 

آئندہ کے اقدامات

Joann نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ آن لائن شاپ، موبائل ایپ اور تمام اسٹورز آخری سیل مکمل ہونے تک کام کریں گے۔ صارفین 28 فروری تک گفٹ کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، تمام اسٹورز بند ہونے کی حتمی تاریخ جلد جاری کی جائے گی۔

 

Joann کا 80 سالہ سفر اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، اور لاکھوں کرافٹ اور سلائی کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک بڑی کمی محسوس کی جائے گی۔

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس