Follw Us on:

ٹرمپ کامیکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد، چین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر
ٹرمپ نے 4 فروری کو پہلے ہی چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے بعد نئی اضافی ڈیوٹی کے ساتھ مجموعی ٹیرف 20 فیصد ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے 4 فروری کو پہلے ہی چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے بعد نئی اضافی ڈیوٹی کے ساتھ مجموعی ٹیرف 20 فیصد ہو جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف 4 مارچ سے نافذ ہو جائے گا، جبکہ چینی اشیاء پر اضافی 10 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کی جائے گی۔

ٹرمپ کے مطابق، یہ اقدامات امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی مہلک منشیات، خاص طور پر فینٹینائل (Fentanyl) کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

چین کے لیے “دوہرا جھٹکا”

ٹرمپ نے 4 فروری کو پہلے ہی چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے بعد نئی اضافی ڈیوٹی کے ساتھ مجموعی ٹیرف 20 فیصد ہو جائے گا۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں کہا:
فینٹینیل جیسی غیر قانونی منشیات کو امریکہ میں سمگل کیا جا رہا ہے، درآمدی ٹیکس دوسرے ممالک کو اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر مجبور کرے گا۔

تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرے گی؟

یہ فیصلے عالمی تجارتی تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کر سکتے ہیں، خصوصاً چین کے ساتھ، جس نے پہلے ہی امریکی ٹیرف پالیسیوں پر شدید ردعمل دیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ میکسیکو، کینیڈا اور چین ان اقدامات پر کیا ردعمل دیتے ہیں اور کیا یہ سخت تجارتی پالیسیاں فینٹینائل بحران پر قابو پانے میں واقعی مؤثر ثابت ہوں گی یا نہیں؟

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس