Follw Us on:

افغانستان کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن، مگر کیسے؟

حسیب احمد
حسیب احمد
کپتان حشمت اللہ شاہد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا(تصویر، گوگل)

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا افغانستان اور آسٹریلیا کے اہم میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔

افغانستان کے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور اب میچ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گئے۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 3 رنز پر گری۔

اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن جلوے بکھیرنے کو تیار: شیڈول آگیا

صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ ہے جس میں گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگا ،یہ میچ دونوں ٹیموں کے مارو یا مرجاؤ والی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

 بارش کے ساتھ ہی افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر ختم ہوگیا ہے۔

 اگر مگر کا کھیل ابھی بھی باقی ہے، افغانستان اس صورت میں سیمی فائنل پہنچے گی جب انگلینڈ جنوبی افریقہ کو 200 رنز سے ہرادے۔یا پھر انگلینڈ ہدف کو 11.1 اوور میں حاصل کرلے جو ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس