April 17, 2025 11:24 am

English / Urdu

Follw Us on:

’’ٹرمپ پیوٹن کا ’لیپ ڈاگ‘ بن گیا‘‘ کرس مرفی کی امریکی صدرپرتنقید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ٹرمپ اور وینس، پیوٹن کا گندا کام کر رہے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیوٹن کے لیپ ڈاگ بن گئے ہیں، امریکہ کی عالمی طاقت خون بہا رہی ہے، کیونکہ امریکہ جمہوریت پر آمروں کا ساتھ دے رہا ہے اور یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے ۔

عالمی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق چیمبر میں ڈیموکریٹس کے رہنما سینیٹر چک شمر نے ایکس پر کہا ہے کہ ٹرمپ اور وینس، پیوٹن کا گندا کام کر رہے ہیں۔ سینیٹ ڈیموکریٹس آزادی اور جمہوریت کے لیے لڑنا کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

ایوان میں اعلی ترین ڈیموکریٹ کے نمائندے حکیم جیففیز نے کہا ہے کہ آج وائٹ ہاؤس کی یوکرین کے صدر کے ساتھ ملاقات خوفناک تھی اور یہ ایک سفاک ڈکٹیٹر ولادیمیر پیوٹن کی مزید حوصلہ افزائی کا کام کرے گی۔ امریکہ کو روسی جارحیت کا بدلہ نہیں دینا چاہیے اور پیوٹن کو راضی کرنا جاری رکھنا چاہیے۔

خارجہ تعلقات کمیٹی میں سب سے سینئر ڈیموکریٹ سینیٹر جین شاہین نے ایک رپورٹر سے کہا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ صدرٹرمپ یوکرین میں ہماری وابستگی سے ہٹ رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ قاتل ڈکٹیٹر ولادیمیر پیوٹن کیا ہے۔

دوسری جانب ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے سب سے سینئر ڈیموکریٹ نمائندے گریگوری میکس کا کہنا تھا کہ آج ٹرمپ کے اقدامات نے امریکی قیادت کو کمزور کیا ہے اورمخالفین کی حوصلہ افزائی کی ہے۔  یہ ان کی اور ریپبلکن پارٹی دونوں کی توہین ہے۔

ضرور پڑھیں: ٹرمپ اور زیلنسکی کی تلخ کلامی: امریکی تاریخ کے منفرد لمحات

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کر کے ٹرمپ نے ان امریکیوں کی نسلوں کی توہین کی ہے، جنہوں نے دنیا میں امریکہ کی حیثیت قائم کرنے کے لیے جدوجہد کی اور اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ صدر زیلنسکی نہیں ہیں، جنہوں نے اوول آفس میں امریکہ کی بے عزتی کی، یہ ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔

رکن امورِ خارجہ کمیٹی اورایوان نمائندگان ٹیڈلیو نے کہا ہے کہ اوول آفس میں صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس کے شرمناک رویے کا ولادیمیر پیوٹن سے زیادہ کوئی جشن نہیں منا رہا،  آج ہم میں سے ان لوگوں کے لیے ایک پریشان کن لمحہ تھا جو جمہوریت اور بھلائی کے لیے ایک قوت کے طور پر امریکہ کے کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’تم اکیلے نہیں ہو‘ یورپ یوکرینی صدر کے ساتھ کھڑا ہوگیا

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایکس پر کہا ہے کہ اوول آفس میں جو کچھ ہوا وہ ایک منصوبہ بند گھات لگا کر کیا گیا تھا، جو ایک سفاک روسی ڈکٹیٹر کی مدد کرنے اور امریکہ کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ ٹرمپ پوتن کی گود بن چکے ہیں  اور امریکہ کی عالمی طاقت خون بہہ رہی ہے کیونکہ امریکہ جمہوریت پر آمروں کا ساتھ دے رہا ہے اور یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شپ یوکرینی صدر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور معدنیات پر بات کرتے ہوئے ان کی یہ ملاقات جھگڑے میں بدل گئی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس