Follw Us on:

بارش میں قذافی اسٹیڈیم کی چھتیں ٹپکنے لگیں، اربوں کے منصوبے پر سوالیہ نشان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے قذافی اسٹیڈیم کے نئے حصے پہلی ہی بارش برداشت نہ کر سکے، مختلف مقامات پر چھتیں ٹپکنے لگیں، جس سے کرکٹ شائقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قذافی اسٹیڈیم کی حالیہ تزئین و آرائش کے لیے بھاری رقم خرچ کی گئی تھی اور اسے جدید ترین اسپورٹس اسٹیڈیم کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا، لیکن بارش کے بعد منظرنامہ یکسر بدل گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ چھتوں سے پانی رس رہا ہے اور کئی مقامات پر ناقص تعمیرات کی نشاندہی ہو رہی ہے۔

تعمیراتی منصوبے کی نگرانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کی تھی، اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر فخر کا اظہار کیا تھا۔

اب ماہرین تعمیرات منصوبے کے معیار پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں۔

تاہم، اب ماہرین تعمیرات منصوبے کے معیار پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں۔
عوام اور کرکٹ شائقین نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر میں مبینہ کرپشن اور ناقص معیار کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ لاہور کے گرین لائن میٹرو بس منصوبے کی یاد دلاتا ہے، جو پہلی ہی بارش میں پانی میں ڈوب گیا تھا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ حکام اس سنگین معاملے پر کیا اقدامات کرتے ہیں اور کیا کرپشن یا غفلت برتنے والوں کو کوئی سزا دی جاتی ہے یا نہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس