Follw Us on:

سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم بلے باز ایونٹ سے باہر ہوگئے

حسیب احمد
حسیب احمد
اوپنر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے (تصویر، گوگل)

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے، جارحہ مزاج اوپنر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

اب زخمی میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔21 سالہ کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی نے آسٹریلوی سکواڈ میں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میچز کی ٹائم لائن مکمل ہو گئی ہے، آسٹریلیا 4 مارچ کو بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگا، یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے حتمی مرحلے کے لیے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ اب سیمی فائنل میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس