الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستقل بیمار اور ذہنی معذور افراد کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی رجسٹریشن 14 مارچ تک جاری رہے گی، جب کہ اس کا دورانیہ چھ ماہ ہوگا۔
الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی میں منعقد ہونے والا یہ تربیتی کورس آن لائن اور آن سائٹ دونوں طریقوں سے کروایا جائے گا، جس کی کلاسز پیر سے جمعہ صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گی۔ کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو ‘ایلڈرلی ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ ٹریننگ’ (ای ایچ سی اے ٹی) سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔

کورس میں داخلے کے لیے امیدوار کا انٹرمیڈیٹ پاس ہونا اور قومی شناختی کارڈ کا حامل ہونا لازمی ہے، جب کہ فیس صرف 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
منتظمین کے مطابق کورس میں دلچسپی رکھنے والے افراد 0514906775، 03345808914 پر یا [email protected] پر رابطہ کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: حافظ نعیم کا’بنو قابل‘ کارواں گوجرانوالا پہنچ گیا، نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کا اعلان
الخدمت رازی ہسپتال کے مطابق اس تربیتی کورس کے اب تک 10 ادوار کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔
اپنی نوعیت کے منفرد تربیتی کورس کے منتظمین کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد ایسے افراد کی تربیت کرنا ہے، جو معاشرے میں بیمار اور معذور افراد کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں۔