Follw Us on:

ہمیں امریکا کی حمایت کی اشد ضرورت ہے، صدر زیلنسکی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ukrain president
ہمیں امریکا کی حمایت کی اشد ضرورت ہے، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ‘ولادیمر زیلنسکی’ نے کہا ہے کہ جنگ کے فوری خاتمے کے لیے یوکرین کو “مؤثر” سفارتکاری کی ضرورت ہے، اور وہ امریکا کی حمایت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔

 3 مارچ کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں زیلنسکی نے کہا تھا کہ “یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی سفارتکاری کو حقیقتا مؤثر بنائیں تاکہ اس جنگ کو جتنی جلدی ممکن ہو، ختم کیا جا سکے۔”

صدر زیلنسکی نے یوکرین کی جنگی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بحران کے حل کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “ہمیں امریکا کی حمایت کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم امن کے راستے پر آگے بڑھ سکیں۔ امن جتنی جلدی ممکن ہو، حاصل کرنا ضروری ہے۔”

یاد رہے کہ دو روز قبل صدر زلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان روس کی جارحیت کے خاتمے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر بحث نے وائٹ ہاؤس میں گرما گرمی کی صورتحال پیدا کر دی تھی۔

زلنسکی نے مضبوط سیکیورٹی ضمانتوں کی درخواست کی، جبکہ ٹرمپ نے روس کے ساتھ سفارتکاری کو ترجیح دی۔

اس بحث کے نتیجے میں یوکرین کا امریکا کے ساتھ اہم شراکت داری غیر یقینی ہوگئی تھی اور معدنیات کے معاہدے پر دستخط نہیں ہو سکے۔

یوکرینیوں نے امریکی حمایت میں کمی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ یورپی رہنماؤں نے زلنسکی کی حمایت کی اور مزید امداد کا وعدہ کیا۔

یہ بیان اس وقت آیا جب عالمی سطح پر یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے مزید دباؤ بڑھ رہا ہے اور زیلنسکی کی جانب سے اس پُرامید پیغام کا مقصد عالمی طاقتوں کو یوکرین کی جنگی کوششوں میں مزید شامل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: مصر کا متبادل منصوبہ: غزہ کے لیے ٹرمپ کے “ریوریا” کا مقابلہ، حماس کو نظرانداز کرنے کی کوشش

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس