Follw Us on:

‘دبئی میچ کھیلنے آئے ہیں، کسی کو چپ کرانے نہیں،’ کینگروز کپتان اسٹیو اسمتھ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ٹریوس ہیڈ جیسے کھلاڑی کا جارحانہ کھیل ہمیں ایک شاندار آغاز دے سکتا ہے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ انڈیا کے خلاف میچ میں اچھا کھیل پیش کریں گے، دبئی کسی کو چپ کروانے کے لیے نہیں آئے ہیں۔

کینگروز کپتان اسٹیو اسمتھ نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 اچھی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا، آسٹریلین ٹیم خوب سے خوب تر کھیلنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ انڈین ٹیم ایونٹ کے سارے میچز ایک ہی پچ پر کھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ پچ کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے، پچ خشک ہے اور اسپنرز کو مدد ملے گی۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ انڈیا کے پاس اعلیٰ معیار کے اسپنرز ہیں، میچ کا فیصلہ اس بات پر ہوگا کہ مڈل اوورز میں ہم انہیں کیسے کھیلتے ہیں، ہمارے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چکرورتی سمیت تمام بھارتی اسپنرز اعلیٰ معیار کے ہیں، اس میچ کا نتیجہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ہم مڈل اوورز میں ان کے اسپنرز کو کیسے کھیلتے ہیں، ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں

اسٹیو اسمتھ نے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے اور شائقین کو مکمل خاموش کرانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں، شائقین کو خاموش کرانے پر نہیں۔

مزید پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم بلے باز ایونٹ سے باہر ہوگئے

کینگروز کپتان نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ جیسے کھلاڑی کا جارحانہ کھیل ہمیں ایک شاندار آغاز دے سکتا ہے، وہ بڑے میچز میں ہمیشہ پرفارم کرتے ہیں اور کل بھی ہم ان سے یہی توقع رکھیں گے۔

نیوز کانفرنس میں اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سخت حصار سے نکل کر دبئی میں ری سیٹ اور ٹریننگ کا موقع ملا جس سے ہمیں کنڈیشنز کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملی۔ دبئی میں کچھ کھلاڑیوں نے گالف کھیلی تو کچھ نے ریلکس ہوکر ٹریننگ کی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل کے لیے جنگ لڑیں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس