قذافی اسٹیڈیم میں کل ہونے والے دوسرےسیمی فائنل نیوزی لینڈ و جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے،شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پہلا سیمی فائنل انڈیااور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں آج کھیلا جارہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی فتح کی صورت میں فائنل میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا اور انڈیا کے جیتنے کی صورت میں فائنل دوبئی میں کھیلا جائے گا۔مزید پڑھیں:دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، بابراعظم، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی سے آئوٹ
چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیےبھارتی کرکٹ بورڈ کا پانچ رکنی وفد کل لاہور پہنچے گا، پانچ رکنی وفدنائب صدر راجیوشکلا کی قیادت میں کل واہگہ بارڈرسے لاہور پہنچےگا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا جاری ہے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین گھنٹے نیٹ پریکٹس جاری رکھے گی،جنوبی افریقہ ٹیم شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک پریکٹس کرے گی،ٹریننگ سے قبل دونوں ٹیموں کی طرف سے توقع کی جا رہی ہے کہ کھلاڑی یا اسٹاف پریس کانفرنس کریں گے۔