Follw Us on:

‘ناجائز منافع خوری برداشت نہیں ہوگی،’ سندھ حکومت کی ذخیرہ اندوزوں کو سخت وارننگ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
رمضان کے مبارک مہینہ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے سندھ بھر میں بچت بازار قائم  ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

سندھ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں بچت بازار قائم کر دیے ہیں، جہاں شہریوں کو ضروری اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بچت بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح عوام کو مہنگائی سے بچانا ہے اور اس حوالے سے تمام انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان میں دہشتگردوں کو بسانے پر باجوہ سے پوچھا جائے‘ خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

شرجیل میمن نے خبردار کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنے کے لیے افسران کو خصوصی ڈیوٹیز سونپی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو بنیادی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور بچت بازاروں میں شفافیت اور سخت نگرانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بچت بازاروں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ افسران سے براہ راست رابطہ کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس