April 13, 2025 12:07 am

English / Urdu

Follw Us on:

چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا، فاسٹ باولر میٹ ہنری زخمی ہوگئے

احسان خان
احسان خان
ایونٹ کا فائنل میچ انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے(تصویر، فائل)

چیمپئنز ٹرافی کی فیصلہ کن معرکہ آرائی سے قبل کیویز کے اہم فاسٹ بائولر میٹ ہنری انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس سے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ایونٹ کا فائنل میچ انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، زخمی ہونے والے میٹ ہنری انڈیا کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میٹ ہنری کی انجری کے بارے میں بتایا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔

میٹ ہنری چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب باولر ہیں جنہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انہوں نے 2 مارچ کو دبئی میں بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

33 سالہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد میٹ ہنری تکلیف میں دکھائی دیے۔

گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے مگر میٹ ہنری نے انجری کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کی اننگز کے آخر میں 2 اوورز بھی کرائے تھے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا مثبت بات یہ ہے کہ وہ دوبارہ باولنگ کے لیے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، اُمید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس