کراچی کے ناارتھ آباد سخی حسن میں موبائل اسنیچنگ کا انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں فوڈ پانڈا رائڈر سے موبائل چھین کر ڈکیت پُل پر چڑھ گیا۔
کراچی میں موبائل اسنیچنگ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، ڈکیت نے فوڈپانڈا رائڈر سے موبائل چھینا، مگر فوڈ پانڈرا رائیڈر نے بائیک سے ڈکیت کو ہٹ کیا، پکڑے جانے کے ڈر سے ڈکیت پُل پر چڑھ گیا، پھر وہاں سے تاروں میں لٹک گیا اور پھر نیچے چھلانگ لگا دی۔
ڈکیت کو پکڑنے کے لیے عوام جمع ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔