April 19, 2025 10:37 pm

English / Urdu

Follw Us on:

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ: کتنا نقصان ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

یوکرین نے منگل کی صبح ماسکو پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا، جو اب تک کا سب سے بڑا حملہ معلوم ہوتا ہے۔ اس حملے میں کم از کم دو شخص ہلاک ہوئے اور آگ کی وجہ سے علاقے میں ہوائی اور ریل کے سفر کو معطل کر دیا گیا۔

ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیوف نے بتایا کہ صبح 4 بجے کے قریب ماسکو اور اس کے نواحی علاقے پر شدید ڈرون حملہ ہوا۔ اب تک ایک شخص کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق، کم از کم 69 ڈرون تباہ کیے گئے جو کئی لہروں میں شہر کے قریب پہنچے۔

ماسکو اور اس کا گرد و نواح، جو تقریباً 21 ملین آبادی پر مشتمل ہے، یورپ کے سب سے بڑے میٹروپولیٹن علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ روسی ایوی ایشن واچ ڈاگ کے مطابق، حملوں کے بعد فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ماسکو کے چاروں بڑے ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئیں، جبکہ یاروسلاول اور نزنی نووگوروڈ کے دو دیگر ہوائی اڈے بھی بند کر دیے گئے۔

ماسکو کے علاقے کے ضلع رامینسکوئے میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کے کم از کم سات اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا، اور رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ماسکو سے تقریباً 35 کلومیٹر جنوب میں واقع ڈوموڈیڈوو کے ٹرین اسٹیشن پر بھی ڈرون ملبے کے گرنے سے ریل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

ریازان اور بیلگوروڈ کے گورنرز نے بھی اطلاع دی کہ ان کے علاقے ڈرون حملوں کی زد میں آئے

روسی میڈیا ذرائع کے مطابق، ماسکو کے مختلف علاقوں میں رہائشی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جو ان حملوں کی وجہ سے پھیل گئی۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب امریکہ تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے پر زور دے رہا ہے۔ منگل کے روز امریکہ اور یوکرین کے نمائندے سعودی عرب میں امن مذاکرات کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں۔

ریازان اور بیلگوروڈ کے گورنرز نے بھی اطلاع دی کہ ان کے علاقے ڈرون حملوں کی زد میں آئے، جس کی وجہ سے بیلگوروڈ کے کئی دیہاتوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔ اس سے قبل، نومبر میں ماسکو پر ہونے والے سب سے بڑے ڈرون حملے میں کم از کم 34 ڈرونز مار گرائے گئے تھے، جس میں ایک شہری ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہو گئے تھے۔

یوکرین کا مؤقف ہے کہ اس کے حملے روس کی جنگی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور یہ روسی بمباری کے جواب میں ہیں۔ دونوں ممالک شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہیں، تاہم، اس تنازع میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت یوکرینی شہریوں کی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس