Follw Us on:

بیرون ملک جھوٹی ملازمت کے وعدوں کے تحت پھنسے 300 ہندوستانی شہریوں کو بچا لیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بیرون ملک جھوٹی ملازمت کے وعدوں کے تحت پھنسے 300 ہندوستانی شہریوں کو بچا لیا گیا

ہندوستان تقریبا 300 شہریوں کو جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک سے بچا کر واپس لایا ہے جنہیں جھوٹے ملازمت کے وعدوں کے تحت میانمار سمیت دیگر ممالک میں پھنسایا گیا تھا۔ یہ افراد مجبورا سائبر کرائم اور دیگر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث ہو گئے تھے۔

انڈین وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستانی شہریوں کو تھائی لینڈ کے شہر می سوٹ سے واپس لانے کے لیے انڈین فضائیہ کا طیارہ استعمال کیا گیا تھا جو اس نوعیت کی کارروائی میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

ان افراد کو مختلف ملکوں میں قائم “اسکام کمپاؤنڈز” میں دھوکہ دہی کے عالمی نیٹ ورک کے حصے کے طور پر قید کیا گیا تھا، جہاں ہر سال اربوں ڈالر کی غیر قانونی سائبر اسکیمیں چلائی جاتی ہیں۔

اس سال، تھائی لینڈ اور میانمار کی سرحد پر متعدد ایسی کارروائیاں کی گئیں ہیں جن کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کو بچایا گیا ہے۔ صرف پچھلے ہفتے تھائی لینڈ نے 100 افراد کو گرفتار کیا تھا جو ان اسکام سینٹرز کے ساتھ منسلک تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ان غیر قانونی سرگرمیوں سے دنیا بھر کے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں اور مجرمانہ گروہ ان افراد کو دھوکہ دے کر ان اسکامز میں ملوث کرتے ہیں۔

انڈیا نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمتوں کے جھوٹے وعدوں سے بچیں اور ایسی کسی بھی پیشکش کو قبول کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

یہ آپریشن نہ صرف انڈین شہریوں کی حفاظت کا ضامن بن رہا ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں اس قسم کی سرگرمیوں کے خلاف ایک مضبوط پیغام بھی بھیج رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فنڈنگ رُکنے سے انسانی سمگلنگ میں اضافہ، امریکہ کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس