Follw Us on:

بلوچ گروپ خود کو لبرل کہتے ہیں جب کہ ان کی نانی انڈین خفیہ ایجنسی را ہے، وزیرِاعلیٰ بلوچستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
یہ نارض بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچ گروپ خود کو ’لبرل‘ کہتے ہیں جبکہ ان کی ’نانی‘ انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ہے، یہ نارض بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔

فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور سکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن کے بارے میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے بی ایل اے کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو بلوچ نہ کہا جائے، بلوچیت کے نام پر جو دہشت گردی کرتے ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔ اس لڑائی کا حقوق سے اور نہ ہی بلوچیت سے کوئی تعلق ہے، ان کو دہشت گرد کے طور پر ٹریٹ کیا جائے گا، ایسے واقعات حقوق کی جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے۔ ’یہ نارض بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔‘

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے، یہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتےہیں، یہ خالصتاً دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس