Follw Us on:

افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بچی کے انتقال کی وجہ کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ (فوٹو: گوگل)

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی انتقال کر گئیں، جس کا اعلان ان کے ساتھی کرکٹر کریم جنت نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ میرے بھائی جیسے قریبی دوست حضرت اللہ زازئی اپنی بیٹی سے محروم ہو گئے۔

اس ناقابل یقین حد تک مشکل وقت میں میرا دل ان کے اور ان کے خاندان کے لیے تکلیف محسوس کر رہا ہے، حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے، انھیں اپنی دعائیں میں یاد رکھیے گا۔

کرکٹ کمیونٹی اور مداحوں کی جانب سے زازئی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ حضرت اللہ زازئی کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بچی کے انتقال کی وجہ کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ حضرت اللہ زازئی کو آخری مرتبہ تین ماہ قبل زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ایکشن میں دیکھا گیا تھا، جبکہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

حضرت اللہ زازئی نے 2016 میں یو اے ای کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 16 ون ڈے اور 45 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس