April 19, 2025 10:30 pm

English / Urdu

Follw Us on:

خلع کا مطالبہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو عدالت کے باہر ہی قتل کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
خلع کا مطالبہ کرنے پر شوہر نے خاتون کو عدلت کے باہر ہی قتل دیا

شہر قائد میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، ایک واقعہ ملیر کورٹ کے باہر پیش آیا، جب کہ دوسرا نرسری کے ایک ہوٹل میں۔

ہفتے کے روز کراچی کے علاقے ملیر میں عدالت کے باہر ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون جو اپنے شوہر سے خلع لینے آئی تھی اس کو سفاکی سے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ رحمت بیگم اپنی 18 سالہ بیٹی کے ہمراہ عدالت پہنچی تھی جہاں اس کا شوہر سرور پہلے سے گھات لگائے موجود تھا۔ جیسے ہی ماں بیٹی عدالت کے دروازے پر پہنچیں تو ملزم نے اچانک چاقو نکال کر ان پر حملہ کر دیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے رحمت بیگم خون میں لت پت زمین پر گر گئیں، جبکہ بیٹی نے اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی زخمی کر دیا۔

ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ او فراست شاہ کے مطابق مقتولہ کا شوہر اس بات پر برہم تھا کہ اس کی بیوی خلع لینا چاہتی ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ زخمی لڑکی اور ماں کی لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ نے انصاف کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نرسری میں پیراڈائز ہوٹل کے ایک کمرے میں ایک اور المناک قتل کی واردات پیش آئی جہاں 26 سالہ ارم کو اس کے سابقہ شوہر نے بے دردی سے چاقو کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد عدیل نے اپنی بیوی سے صلح کی کوشش کی اور شادی کی سالگرہ کے بہانے اسے ہوٹل بلایا جہاں مقتولہ اپنی خالہ کے ہمراہ پہنچی۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اچانک چاقو نکال کر اپنی سابقہ بیوی پر حملہ کر دیا اور اسے بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب مقتولہ کے ورثا نے انصاف کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا اور قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کراچی میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات نے ایک بار پھر شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد میں سکول وین کھائی میں جاگری، دو طالبات جاں بحق، 9 زخمی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس