Follw Us on:

‘پریشان نہ ہوں میرا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں’ ویرات کوہلی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پریشان نہ ہوں میرا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں' ویرات کوہلی'

انڈیا کے معروف بلے باز ویرات کوہلی نے حالیہ آسٹریلیش سیریز میں اپنے تسلسل کے فقدان کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ تسلیم کرنا پڑا کہ یہ شاید ان کا آخری آسٹریلیا ٹور ہو سکتا ہے۔

 36 سالہ کوہلی، جنہوں نے نومبر میں پرتھ میں سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی تھی اس کے باوجود پورے سیریز میں کامیاب نہیں ہو پائے اور 190 رنز کے ساتھ ان کا اوسط 23.75 رہا۔

آسٹریلیا کے دورے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کوہلی نے کہا تھا  کہ “اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ میں کس سیریز سے سب سے زیادہ مایوس ہوں تو یہ آسٹریلیا کا حالیہ دورہ ہی ہے جو میرے ذہن میں تازہ ہے۔”

انہوں نے اس وقت کی یادوں کو تازہ کیا جب 2014 میں انگلینڈ کے دورے پر ان کا پرفارمنس خاصا مایوس کن تھا جس دوران انہوں نے صرف 134 رنز بنائے تھے۔

کوہلی نے مزید کہا کہ “ماضی کو دیکھنا مشکل ہوتا ہے مگر اب مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کیا وہ مجھے مکمل طور پر پرامن کر رہا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی 20: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست، کیویز کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل

وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ شاید وہ چار سال بعد دوبارہ آسٹریلیا کا دورہ نہ کر پائیں۔

اگرچہ ویرات کوہلی نے 2022 میں ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی مگر وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں اور بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے اہم رکن ہیں۔

ان کی حالیہ کارکردگی نے انڈین کرکٹ کے شائقین کو خوشی دی ہے اور وہ انڈیا کی چیمپئنز ٹرافی فتح میں بھی ایک اہم کھلاڑی ثابت ہوئے۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ “میرے لیے کھیلنے کا مقصد صرف اعزازات نہیں ہے بلکہ کھیل سے محبت اور خوشی ہے۔ جب تک یہ محبت باقی ہے میں کھیلنا جاری رکھوں گا۔”

ویرات نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ “پریشان نہ ہوں، ابھی کسی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہا ہوں سب کچھ ٹھیک ہے۔”

ان کے الفاظ میں ایک سچے کرکٹر کا جوش و جذبہ جھلکتا ہے جو کھیل کے میدان میں اپنی محبت اور لگن کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

کوہلی کے اس عزم نے نہ صرف انڈین کرکٹ کے شائقین کو امید دی ہے بلکہ یہ پیغام بھی دیا ہے کہ کرکٹ کی محبت کے لیے عمر یا کسی سیریز کی شکست کبھی رکاوٹ نہیں بنتی۔

مزید پڑھیں: مداحوں کی تنقید حد سے بڑھی تو مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ دوں گا، سر جم ریٹکلف

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس