پاک افغان تجارتی گزرگاہ طور خم 25 دن بود کھول دی گئی۔
نجی نشریاتی ادارے جیو کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے دوطرفہ تجارت شروع ہوگئی ہے اور تجارتی سامان لے کر کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے بھی کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوچکی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدپیدل آمدورفت کے لیے دو روز بعد کھولی جائےگی۔
واضح رہےکہ پاکستان اور افغانستان کی تجارتی گزرگاہ طورخم آج 25 روز بعد کھولی گئی ہے۔