Follw Us on:

مصطفی عامر قتل، ملزم ارمغان کے باپ کی گرفتاری کا معاملہ، حقیقت کیا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کامران قریشی سے ارمغان کے غیر قانونی کاروبار کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کی گرفتاری پر نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ کامران قریشی کو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا، بلکہ انہیں اسلحہ اور پولیس مقابلے کے پرانے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کامران قریشی کے خلاف ایک نائن ایم ایم پستول اور منشیات کی برآمدگی کے نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ ارمغان کے پولیس مقابلے کے بعد گھر سے ملنے والا تمام اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا اور اس حوالے سے پولیس کو ٹھوس شواہد بھی مل گئے ہیں۔

انیل حیدر نے کہا ہے کہ کامران قریشی کے موبائل فون سے اسلحے کی خریداری کے وقت کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں اور غیر قانونی اسلحے کی خریداری کے ثبوت پولیس کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کامران قریشی نے ارمغان سے پولیس مقابلے کے بعد برآمد ہونے والے اسلحے کا کوئی لائسنس پیش نہیں کیا گیا، برآمد ہونے والا نائن ایم ایم پستول بھی غیر قانونی نکلا۔

مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق کامران قریشی سے ارمغان کے غیر قانونی کاروبار کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو ایک پولیس مقابلے میں گرفتار کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا اور اب ان کے خلاف غیر قانونی اسلحے اور دیگر جرائم کے مقدمات سامنے آ چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس