Follw Us on:

انسداد دہشت گردی عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انسداد دہشت گردی عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم( فائل فوٹو)

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر  کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔

اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں، مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔

عمر ایوب کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے میری ضمانت منسوخ کر دی ہے، حسن ابدال کی ایف آئی آر میں میری ضمانت منسوخ کی گئی ہے۔

عمر ایوب خان کا کہنا ہے مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ٹرک کی اسکرین توڑی اور بسکٹ چرائے، یہ اس حکومت کی پی ٹی آئی کے خلاف رویے کی ایک جھلک ہے، صرف ریکارڈ کے لیے بتا دوں کہ میں موقع واردات پر موجود ہی نہیں تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس