April 12, 2025 11:54 pm

English / Urdu

Follw Us on:

“علی امین گنڈا پور نے قومی سلامتی کمیٹی میں بطور وزیر اعلیٰ صوبے کا نقطہ نظر پیش کیا  “عمر ایوب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور نے بطور وزیر اعلیٰ صوبے اور پارٹی کا نقطہ نظر پیش کیا  تھا۔

عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ  میں پیشگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کسی بھی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دی اور مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ملک کا برا حال ہوگیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوفزدہ ہے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کےدرمیان بڑی خلیج تھی، جمہوریت کی خاطر ہم اکھٹے بیٹھے ہیں، جے یو آئی کے ساتھ بات چیت میں بہت سفر طےکرلیا،  مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش جاری ہے، امید ہے جلد مولانا بھی گرینڈ الائنس کاحصہ بن جائیں گئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ تحریک سے پہلے حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی توکیا قبول کریں گے؟ اس پر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کیا اختیار ہے، پچھلے مذاکرات میں حکومت کہتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرواسکتے،  ہم نے پہلے بھی مذاکرات کیے لیکن ان کے پاس ہےکیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس