Follw Us on:

افریقی ملک نائجر میں مسجد پر حملہ: 44 شہری شہید، تین روزہ سوگ کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

نائجر کی حکومت نے ملک کے جنوب مغرب میں اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے مسلح گروہ کے حملے میں 44 شہریوں کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ کوکورو کے دیہی علاقے فامبیتا کوارٹر میں ایک مسجد پر ہوا، جہاں حملہ آوروں نے وحشیانہ طریقے سے نمازیوں کو نشانہ بنایا۔

مزید 13 افراد زخمی ہوئے اور حملہ آوروں نے مسجد کے علاوہ ایک مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق حملہ دوپہر کے وقت اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز میں مصروف تھے۔

بھاری ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے مسجد کو گھیر کر قتل عام کیا۔ حکومت نے حملے کے مرتکب افراد کو پکڑنے اور ان پر مقدمہ چلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ واقعہ برکینا فاسو اور مالی کی سرحدوں کے قریب ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ سے وابستہ جہادی گروہ کئی سالوں سے سرگرم ہیں۔

نائجر کی فوج خطے میں ان گروہوں کے خلاف کارروائیاں کرتی رہتی ہے، لیکن عام شہری اکثر تشدد کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کے ڈیٹا بیس کے مطابق، جولائی 2023 سے نائجر میں کم از کم 2,400 افراد مسلح تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس