Follw Us on:

محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل توڑ دیا، ویڈیو وائرل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Naseem & rizwan
محمد رضوان  نے ڈومیسٹک میچ میں چھکا مار کر فاسٹ بولر نسیم شاہ کو موبائل فون توڑ دیا۔ (فوٹو: گوگل)

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان  نے ڈومیسٹک میچ میں چھکا مار کر فاسٹ بولر نسیم شاہ کو موبائل فون توڑ دیا۔

نجی نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد رضوان نے ایل سی سی اے میں پریکٹس گیم کے دوران غلطی سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑ دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں رضوان کو کریز سے باہر نکل کر شاٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، گیند ڈریسنگ روم کی طرف گری اور نسیم شاہ کے فون کو جالگی جو کرسی پر رکھا ہوا تھا۔

نسیم شاہ نے جلدی سے یہ چیک کیا کہ آیا فون اب بھی کام کررہا ہے، لیکن ان کے تاثرات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرمت کے قابل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاری میں مصروف ہے لیکن وہ اپنے تجربہ کار اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کے بغیر جائیں گے، دونوں انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔

اسکواڈ میں عبداللہ شفیق اور محمد وسیم جونیئر کی واپسی ہوئی ہے، جب کہ عاکف جاوید اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: جہاں سے میں آیا ہوں وہاں لوگ کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتے، حسن نواز

یاد رہے کہ پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ 23 مارچ کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا، تین میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس