اپریل 7, 2025 12:41 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

’باہمی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا‘ وفاقی وزیرداخلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے یکجا ہونا ضروری ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے یکجا ہونا ضروری ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر محسن نقوی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

یہ دن نہ صرف خوشی کا موقع ہے بلکہ ہمارے مستقبل کی ذمہ داریوں کا بھی پتہ دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ ہمیں اتحاد، قربانی اور عزم کی تجدید کا پیغام دیتا ہے۔ اس موقع پر تمام پاکستانیوں کو قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا عہد کرنا چاہیے اور پاکستان کے مفاد میں یکجا ہو کر کام کرنا چاہیے اور ہمیں باہمی اختلافات کو چھوڑ کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم صرف باتوں کی بجائے عملی طور پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کریں۔

پاکستان کی سرزمین ہمارے لیے ایک عظیم تحفہ ہے اور اس کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ ہم سب کو قومی یکجہتی اور پختہ عزم کے ساتھ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اور دہشت گردی و انتشار پھیلانے والوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور ہم ان کے مکمل خاتمے تک اس عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ آئیں ہم سب مل کر روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں جنگلات کی حالت تشویش ناک: قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس