April 19, 2025 10:42 pm

English / Urdu

Follw Us on:

پانچ لاکھ تارکینِ وطن کی قانونی حیثیت ختم: ٹرمپ انتظامیہ کا ملک چھوڑنے کا حکم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امریکی حکومت نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق ان افراد پر ہوگا جو کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا سے امریکا آئے تھے۔ یہ لوگ سابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے شروع کیے گئے ایک خصوصی امیگریشن پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوئے تھے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں واپسی کے بعد تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دیا تھا اور اس فیصلے کو ان کے اسی عزم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کو روکنا ہے۔

صدارتی حکم نامہ منگل کو جاری کیا جائے گا اور یہ حکم وفاقی رجسٹر میں شائع ہونے کے 30 دن بعد نافذ العمل ہوگا۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کو امریکا چھوڑنا ہوگا، بشرطیکہ انہوں نے کوئی دوسری قانونی امیگریشن حیثیت حاصل نہ کر لی ہو جو انہیں ملک میں رکنے کی اجازت دے۔

ایک فلاحی تنظیم جو امریکا میں پناہ کے متلاشی افراد کی مدد کرتی ہے، نے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کسی امیگریشن وکیل سے رجوع کریں۔

کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہریوں کے لیے جنوری 2023 میں ایک خصوصی پروگرام متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت ہر ماہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزار افراد کو دو سال کے لیے امریکا آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اب اس پروگرام کے تحت آنے والے افراد اپنی قانونی حیثیت کھو بیٹھیں گے اور انہیں امریکا چھوڑنا ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس