وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج پرائم منسٹر یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کی تعلیم اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی ترقی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے اور اس میں پاکستان کے نوجوانوں کا قیمتی سرمایہ قدرتی وسائل سے بھی بڑھ کر ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ دنیا کے مختلف ممالک تیل، گیس اور معدنیات سے مالا مال ہیں لیکن پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے نوجوان ہیں۔
وزیراعظم نے اپنی سابقہ خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے 4 لاکھ لیپ ٹاپز ضرورت مند طلبا میں مفت تقسیم کیے تھے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاکستان کے نوجوانوں کے لیے خوشی کا دن ہے اور اس بات کا اعتراف کیا کہ تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے ترجیحی اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نوجوانوں کو آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور ووکیشنل ٹریننگ فراہم کی جائے تو وہ ملک کے لیے قیمتی سرمایہ بن سکتے ہیں اور پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوچستان سے اندرونِ ملک ٹرین سروس آج سے بحال: مزید کیا تبدیلیاں ہوں گی؟
وزیراعظم نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ پاکستان کے قرضوں میں 77 سالوں میں اضافہ ہوا ہے مگر ان کی حکومت نے اس قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنے کی کوشش کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معیشت میں استحکام آیا ہے اور دعا کی کہ یہ آخری پروگرام ثابت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور اب ہمیں کسانوں، صنعت کاروں اور نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ رانا مشہود کو پروڈکٹیو ایمپلائمنٹ کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ ملک کے ٹریننگ سینٹرز میں بہترین تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ہنر مند نوجوانوں کی بدولت پاکستان کا مستقبل شاندار بنے۔
وزیرِ اعظم نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آخری دم تک عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشت گردوں کا بس پر حملہ، پنجاب کا شناختی کارڈ ہونے پر مسافروں کو گولی مار دی