Follw Us on:

’شمالی وزیرستان میں 11 خوارج ہلاک کردیے‘ فوج کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ispr
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کا مؤثر محاصرہ کیا گیا۔ (فوٹو: فائل)

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 خوارج ہلاک کر کیے گئے، جب کہ ان سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ کے پی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 خوارج ہلاک کیے ہیں، جن سے گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی کی، جس میں 5 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

میر علی میں ہی دوسری کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 3 مزید دہشتگرد ہلاک کیے۔

میر انشاہ میں بھی جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو مار ڈالا، جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا عزم پختہ ہے اور آپریشنز جاری ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس