Follw Us on:

پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان، کیا ردوبدل ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Petrol
پاکستان میں ہرماہ یکم اور 16 تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے (فائل فوٹو)

پاکستان میں آئندہ 15 اپریل تک کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید پڑھیں: ’ترقی ہوتی تو حالات ایسے نہ ہوتے‘ بلوچستان سونے کی چڑیا یا دہکتا انگارہ؟

ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258.64 پر برقرار  رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کا طلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ہرماہ کی یکم اور 16 تاریخ کو تیل کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس