Follw Us on:

پی ایس ایل 10: تمام میچز میں مکمل اردو کمنٹری ہوگی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Psl teams

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کے لیے پہلی بار مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی۔

نجی نشریاتی ادارے ہم  نیوز کے مطابق سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ اردو کمنٹری کے ذریعے پی ایس ایل کو شائقین کے دلوں کے قریب لایا جا رہا ہے، جس سے لاکھوں شائقین کے ساتھ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

سلمان نصیر نے مزید کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران شائقین اردو کمنٹری کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے، جو کرکٹ شائقین کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگریزی اور اردو کمنٹری پینلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا، جب کہ ایونٹ کا فائنل 18مئی کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 سیمی فائنل اور فائنل شامل ہیں۔کراچی اور ملتان پانچ، پانچ، جب کہ راولپنڈی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید یہ کہ اس سال پی ایس ایل میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے جو آٹھ اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔ نمائشی میچ میں کھیلنے والی ٹیموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ابتدائی میچ میں دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندر سے راولپنڈی میں ہوگا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس