اپریل 7, 2025 11:42 شام

English / Urdu

Follw Us on:

پشاور سے اسلحہ و منشیات سکھر لانے کی کوشش منزل پر پہنچ کر ناکام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

روہڑی سرکل میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے منشیات فروشوں کے خلاف 10 دنوں میں دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ کارروائی اے ای ٹی اوز قمرالدین سیال اور عامر خان کلہوڑ کی سربراہی میں حساس ادارے کے تعاون سے نیشنل ہائی وے روہڑی چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

کارروائی کے دوران ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی جس سے 10 کلو گرام چرس، 8 رائفلز بمعہ 15 میگزین، ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ 2 میگزین اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے موقع سے دو ملزمان، شاہد خان اور محمد حسین خان کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق اسلحہ اور منشیات پشاور سے سکھر اسمگل کیے جا رہے تھے، جو ممکنہ طور پر مختلف نیٹ ورکس کے ذریعے اندرونِ سندھ پھیلائے جانے تھے۔

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے کامیاب کارروائی پر چھاپہ مار ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرحدی علاقوں میں منشیات فروشوں کی سرگرمیوں پر سخت نگرانی رکھی جائے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

ایکسائز و نارکوٹکس ونگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبے میں منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے نیٹ ورکس کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس