April 19, 2025 12:54 pm

English / Urdu

Follw Us on:

 ’ہم چین کے گنواروں سے قرض لیتے ہیں‘ امریکی نائب صدر کے بیان پر طوفان برپا 

حسیب احمد
حسیب احمد
امریکی نائب صدر کی زبان پھسل گئی، چینی شہریوں کو گنوار کہ دیا

دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے لیکن اس بار یہ طوفان کسی فوجی مشق، تجارتی معاہدے یا ٹیکنالوجی کی جنگ کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک جملے کا مرہون منت ہے۔

امریکا کے نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک امریکی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے چینی شہریوں کو “گنوار” کہہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم چین کے گنواروں سے قرض لیتے ہیں تاکہ ان ہی کے بنائے ہوئے گنوارانہ سامان کو خرید سکیں۔”

یہ الفاظ گویا خنجر بن کر چینی شہریوں کے سینے میں جا لگے۔ بیجنگ نے نہ صرف اس بیان کو “جہالت اور غرور کا مظاہرہ” قرار دیا بلکہ اسے امریکا کے چہرے کا اصل عکس بھی کہا۔ 

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سخت ردعمل میں کہا کہ “یہ بیان صرف بے ادبی نہیں بلکہ ایک قوم کی توہین ہے۔”

چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غصے کی لہر دوڑ گئی، صارفین نے جے ڈی وینس کو “بدتمیز دہقانی سیاستدان” اور “سفارتی تباہی” جیسے القابات سے نوازا۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ “جو شخص گاؤں سے نکل کر وائٹ ہاؤس پہنچا، وہ آج دنیا کے سب سے بڑی قوم کو گنوار کہہ رہا ہے؟”

یہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا جب امریکا اور چین کے تعلقات پہلے سے ہی کشیدہ ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں چین پر 125 فیصد نئے تجارتی ٹیرف عائد کر دیے ہیں، ایک اور چنگاری جو تجارت کی جنگ کو بھڑکا سکتی ہے۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس