پاکستان میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کےلیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کرکٹ کے شائقین کے لیے میچز کو براہ راست دیکھنا یقینی بناتے ہوئے ٹکٹ کی قیمتیں اینکلوژر اور سٹیڈیم میں بیٹھنے کی جگہ کے مطابق ہوں گی۔
ٹکٹ کی کم از کم قیمت 1 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار تک جاتی ہے۔ ٹکٹ کی کیٹیگریز میں جنرل اینکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی اور ڈبل وی آئی پی شامل ہیں، جو ناظرین کو اپنی پسند کے تجربے کا انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کراچی میں 19 فروری کو شروع ہوگی۔ جس میں افتتاحی میچ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ہے۔ اس میچ میں سب سے سستی ٹکٹ جنرل اینکلوژر میں ہوگی جس کی قیمت 1 ہزار ہوگی جبکہ فرسٹ کلاس ٹکٹ 15 سو روپے کی ہوگی۔ اسی میچ میں پریمیم ٹکٹ 35 سو جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 7 ہزار کی ہوگی۔ اس میچ میں سب سے مہنگی ٹکٹ 12 ہزار کی ہوگی جسے وی وی آئی پی کہا گیا ہے۔ کراچی میں دیگر میچز انہی قیمتوں کے مطابق ہوں۔
لاہور میں اہم میچوں کا انعقاد ہوگا جنس کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ کے ساتھ ہوگا۔ اس میچ میں فرسٹ کلاس کی قیمت 2 ہزار ہوگی جبکہ پریمیم کی قیمت 5 ہزار ہوگی۔ اس میچ میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7،500 ہوگی ۔ اسی طرح گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 18 ہزار ہوگی۔ باقی اقسام کے ٹکٹوں کی قیمت وہی رہے گی۔
افغانستان کے میچز مثال کے طور پر افغانستان بمقابلہ انگلینڈ اور افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، ان میچیز میں صرف جنرل اینکلوژر اور گیلری کے ٹکٹ دستیاب ہوں گے ۔ اس کے علاوہ ان میچز کے لیے کوئی کیٹیگری دستیاب نہیں ہوگی۔
لاہور میں سیمی فائنل کے لیے، جنرل اینکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2,500 پاکستانی روپے ہوگی، جبکہ وی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 25,000 پاکستانی روپے ہوگی۔ سیمی فائنل کے لیے دیگر کیٹیگریز دستیاب نہیں ہوں گی۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے والے پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش میں جنرل اینکلوژر 2 ہزار جبکہ فرسٹ کلاس ٹکٹ 4 ہزار کی ہوگی۔ اسی طرح پریمیم 7 ہزار اور وی آئی پی 12 ہزار پانچ سو میں ہوگی۔
راولپنڈی میں دیگر میچز کے لیے، جنرل اینکلوژر کی ٹکٹ 1,000روپے میں دستیاب ہوں گی، جبکہ گیلری کی ٹکٹ 12,500روپے میں فروخت ہوں گی۔ ان میچز کے لیے فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی، یا ڈبل وی آئی پی ٹکٹ دستیاب نہیں ہوں گی۔
پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کردی جائے گی تاکہ مداح اس ٹورنامنٹ کے میچوں کے لیے ٹکٹ خرید کر اپنی جگہ محفوظ کر سکیں ۔ ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان اور کٹیگریز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ایک بڑی تعداد میں کرکٹ کے شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی سی بی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے مکمل تیار ہے۔