April 16, 2025 10:55 pm

English / Urdu

Follw Us on:

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ (فوٹو: ایکس)

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا چوتھا میچ آج کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی، قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا۔

گلیڈی ایٹرز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 16.2 اوورز میں 140 رنز بنائے اور قلندرز نے یوں یہ مقابلہ 79 رنز سے جیت لیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم اوپننگ کے لیے آئے، مگر نعیم زیادہ دیر کریز پر ٹہر نہ سکے اور 10 رنز بنا کر چلتے بنے، فخرزمان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

سیم بلنگز 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقال شکست رہے۔ (فوٹو: ایکس)

سیم بلنگز کی جانب سے انتہائی شاندار بلےبازی دیکھنے کو ملی، وہ 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ناقال شکست رہے، انھوں نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل 37، 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسری جانب گلیڈیٹرز کی جانب سے انتہائی غیر معمولی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، گلیڈیٹرز بولنگ لائن اپ قلندرز بلے بازوں کے سامنے لڑکھڑاتا نظر آیا۔ گلیڈیٹرز کی جانب سے اکیل حسین اور ابرار احمد نے 2،2، جب کہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

گلیڈی ایٹرز فاسٹ بولر محمد عامر کوئی بھی وکٹ لینے سے قاصر رہے۔ (فوٹو: ایکس)

گلیڈی ایٹرز فاسٹ بولر محمد عامر کوئی بھی وکٹ لینے سے قاصر رہے۔

220 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے کپتان سعود شکیل اور فن ایلن کریز پر آئے مگر زیادہ دیر ٹہر نہ سکے اور سعود 3 گیندوں پر 1 رنز بنا کر چلتے بنے، جس کے بعد حسن نواز بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ بھی 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر چلتے بنے، جب کہ فن ایلن بنا کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

گلیڈی ایٹرز کے ٹاپ آرڈر کی جانب سے بالکل معمولی باری دیکھنے کو ملی اور یکے بعد دیگرے پہلے تینوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، کوئٹہ گلیڈیٹرز کی پہلی تین وکٹیں 2.2 اوورز میں 9 رنز پر گر گئیں، جس کے بعد کوسل مینڈس نے آکر لڑکھڑاتی ٹیم کی کمان سنبھالی، مگر وہ بھی کچھ خاص کمال نہ کرسکے اور 14 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 

کوئٹہ کی جانب سے رائیلی روسو 19 گیندوں پر 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 2، 2 وکٹیں، جب کہ حارث رؤف نے 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 وکٹ سے شکست ہوئی تھی، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےگزشتہ روز پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس