Follw Us on:

پاکستان ریلوے نے موسم گرما کے لیے ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان ریلوے نے موسم گرما کے لیے ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی( فائل فوٹو)

پاکستان ریلوے نے موسمِ گرما 2025 کے لیے نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے، جو 15 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس نئے شیڈول کے تحت چند مخصوص ٹرینوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، جبکہ باقی تمام ٹرینیں اپنے پرانے نظام الاوقات کے مطابق ہی چلیں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق جن ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے، ان میں بولان میل، شاہ حسین ایکسپریس، مہران ایکسپریس اور موئن جو ڈرو پسنجر شامل ہیں۔

کراچی سے روانہ ہونے والی تین آپ بولان میل، جو پہلے شام 7 بجے روانہ ہوتی تھی، اب شام 4 بجے روانہ ہوگی۔ 43آپ شاہ حسین ایکسپریس کا کراچی سے پرانا وقت رات 7:30 تھا، جو اب رات 9 بجے کر دیا گیا ہے۔ 149آپ مہران ایکسپریس، جو پہلے سہ پہر 3:55 پر روانہ ہوتی تھی، اب شام 4:15 پر روانہ ہوگی۔

ادھر کوٹری سے روہڑی جانے والی 213آپ موئن جو ڈرو پسنجر، جو پہلے صبح 11:15 پر روانہ ہوتی تھی، اب صبح 7 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے انتظامیہ نے تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے سفر سے قبل نئی ٹرین ٹائمنگز کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر سے بچا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس