Follw Us on:

امریکا نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالر کے ٹینک انجن فروخت کرنے کی منظوری دیدی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امریکا نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالر مالیت کے ہیوی وہیکل انجن فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور اسرائیل اپنی فوجی طاقت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔

امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انجن اسرائیلی افواج کو جنگی زون میں تیز رفتار اور محفوظ نقل و حرکت فراہم کریں گے۔ 

یہ صرف انجن نہیں، بلکہ ایک مکمل پیکیج ہے جس میں پرزہ جات، تکنیکی معاونت، اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کی سرحدی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائے گا، تاہم اس کا دعویٰ ہے کہ یہ معاہدہ خطے کے فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی کو نئی جہت ملے گی اور شاید خطے میں طاقت کا توازن ایک بار پھر لرزنے لگے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا انسانی حقوق کا علمبردار یا صرف طاقت کا سوداگر؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس