Follw Us on:

شیخوپورہ کے ایف سی برانچ پر فائرنگ، 45 سالہ ملازم جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
شیخوپورہ: معروف فوڈ چین میں کام کرنے والا ملازم قتل

شیخوپورہ کے ایف سی برانچ پر فائرنگ سے کام کرنے والا ملازم جان کی بازی ہار گیا۔

شیخوپورہ کے مصروف بائی پاس چوک پر واقع کے ایف سی ریسٹورنٹ میں اچانک گولیوں کی آواز گونجی تو سب سہم گئے۔ ایک نامعلوم شخص پچھلے دروازے سے کچن میں داخل ہوا اور سیدھا فائر کھول دیا۔ 

بندوق کی گولیاں ایک  45 سالہ شخص جس کا نام آصف نواز تھا اسے سیدھی جا لگیں، یہ شخص برسوں سے وہاں بطور شفٹ انچارج خدمات انجام دے رہا تھا۔

شدید زخمی آصف کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعے نے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ذرائع کے مطابق اس برانچ پر ماضی میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور دھمکیوں کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں اور حملہ ذاتی دشمنی کی بنیاد پر نہیں تھا۔

اس واقع کے بعد پولیس اور حساس ادارے حرکت میں آ چکے ہیں، مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ 

کیا یہ محض ایک اتفاق تھا؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو بچوں سے رابطہ اور ذاتی ڈاکٹرز سے معائنے کی اجازت مل گئی

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس