Follw Us on:

اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو دو سال پہلے کرلیتا، عمران خان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ دو سال پہلے کرلیتے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اہم تفصیلات میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ دو سال پہلے کرلیتے۔

بیرسٹر فیصل چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ الحمدللہ قائد محترم عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بہنوں سے ملاقات پر پابندی کو افسوسناک قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

بیرسٹر فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عدالت میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ملاقات کرنے والوں پر لگائی جانے والی پابندی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جس کو اجازت دی جاتی ہے، اسے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں ایک ہی ملاقات کا موقع ملتا ہے، اگر اس پر بھی پابندی لگائی جائے تو ان کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی “ڈیل” کے تاثر کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیل کرنی ہوتی تو وہ دو سال پہلے ہی کر لیتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی نے اشٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی اجازت مانگی، لیکن انہوں نے کسی کو ازخود بات چیت کے لیے نہیں کہا۔

عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر سینیئر پارٹی رہنماؤں سے مکمل مشاورت کے بغیر اس بل کو منظور نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو بچوں سے رابطہ اور ذاتی ڈاکٹرز سے معائنے کی اجازت مل گئی

عمران خان نے سیاسی ملاقاتوں پر پابندی کو بھی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کا بیانیہ کارکنوں تک پہنچنا چاہیے، جس میں رکاوٹ انہیں ناپسند ہے۔

انہوں نے بچوں سے ہر ہفتے بات نہ کروانے اور ذاتی معالج سے طبی معائنے کی اجازت نہ ملنے پر بھی شکوہ کیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے اس حوالے سے آج متوقع عدالتی فیصلے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس