Follw Us on:

لیبیا میں تارکین وطن  کی کشتی کو حادثہ: 11 افراد جاں بحق، کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
لیبیا میں تارکین وطن  کی کشتی کو حادثہ: 11 افراد جاں بحق، کتنے پاکستانی شامل ہیں؟( فائل فوٹو)


لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے، حادثے میں گیارہ  لاشیں نکال لی گئی ہیں،جن میں سے چار کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چار پاکستانیوں میں سے تین  کا تعلق منڈی بہاالدین اور ایک کا گوجرانوالا سے ہے ۔

حکام کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین کو لے کر یونان جا رہی تھی،رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر،سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اورآصف علی ولد نذرمحمد کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ اس کے علاوہ دو نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی،پانچ نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے افریقہ سے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم کے جزیرے لیمپیون میں الٹ گئی تھی۔ اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 لاپتہ ہوگئے تھے۔

لیمپیون جزیرے پر الٹنے والی کشتی سے 10 تارکین کو بچا لیا گیا تھا۔ زندہ بچ جانے والوں میں 6 مرد اور 4 خواتین شامل تھے۔تارکین وطن تیونس سے 16 مارچ کو روانہ ہوئے تھے، کشتی پر 56 افراد سوار تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس