Follw Us on:

کینیا: ایجنٹوں نے دیوہیکل چیونٹیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

کینیاکے ایجنٹوں نے چار اسمگلر کو نیروبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا، جن میں دو بیلجیئم کے شہری، ایک ویتنامی اور ایک کینیا کا باشندہ  شامل تھے،ان  کے پاس ہزاروں زندہ چیونٹیاں جن میں نایاب میسر سیفلوٹسن سل کی ملکہ چیونٹیاں شامل تھیں۔

نیروبی کے جومو کینیاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ
عالمی خبر ارساں ادرے رائٹرز کے مطابق ان اسمگلر کوچیونٹیاں  بیرون ملک شوقین افراد کو فروخت کے لیے اسمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کیس کو کینیا وائلڈ لائف سروس کی جانب سے حیاتیاتی چوری کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

کینیا وائلڈ لائف سروس بیان کے مطابق حکام نے ان چیونٹیوں کو خاص طور پر تیار کردہ ٹیسٹ ٹیوبز اور سرنجز میں چھپایا ہوا پایا، جنہیں اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ دو ماہ تک چیونٹیوں کو زندہ رکھ سکیں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی سے بچ نکلیں۔ ادارے نے اس عمل کو سوچ سمجھ کر کی گئی اور منصوبہ بند اسمگلنگ قرار دیا۔

اگرچہ عام لوگ چیونٹیوں کو پریشان کن کیڑے سمجھتے ہیں، لیکن کچھ شوقین افراد انہیں فارمیکیریم میں رکھ کر ان کی کالونی بنانے کی پیچیدہ سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔

رائٹرز کو دستیاب عدالتی دستاویزات کے مطابق، حکام نے تقریباً 5,000 زندہ ملکہ چیونٹیاں 2,244 کنٹینرز میں پیک کی ہوئی پکڑیں، جن کی قیمت تقریباً 10 لاکھ کینیائی شِلنگ (7,800 امریکی ڈالر) کے برابر بتائی گئی ہے۔

ان ملزمان کو نیروبی کے جومو کینیاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،بیلجیئم کے ایک اسمگلر ڈیوڈ لورنوئے نے عدالت میں کہا کہ ہم یہاں قانون توڑنے کے لیے نہیں آئے تھے۔ یہ سب غلطی اور نادانی میں ہوا، عدالت ہم سے نرمی کرے۔

عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 23 اپریل مقرر کی ہے۔ کینیا وائلڈ لائف سروس نیشنل میوزیم آف کینیا، اور پروبیشن افسر کی جانب سے پری سینٹنسنگ رپورٹ پیش کرے گی، چاروں اسمگلرز اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس