Follw Us on:

ٹرمپ کی حکومت بس اپنے امیر دوستوں کو اور امیر بنا رہی ہے، سابق امریکی صدر جو بائیڈن

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ٹرمپ کی حکومت بس اپنے امیر دوستوں کو اور امیر بنا رہی ہے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مہنگائی میں نمایاں کمی کا دعویٰ کر کے عوام کو حیران کر دیا۔

ان کے مطابق پیٹرول سمیت روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور امریکی معیشت ایک مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہم نے مہنگائی کے جن کو قابو میں کر لیا ہے اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔”

سرکاری اعداد و شمار بھی اس دعوے کی تائید کرتے ہیں جن کے مطابق مارچ کے مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سابق صدر جو بائیڈن نے شکاگو میں ایک کانفرنس کے دوران ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “صدر ٹرمپ کے اخراجاتی منصوبے عمر رسیدہ افراد کی سماجی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔”

بائیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک 7 ہزار سے زائد ملازمین کو نکالا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “یہ نئی حکومت مڈل کلاس کو پیچھے دھکیل کر اپنے امیر دوستوں کو اور امیر بنانا چاہتی ہے، یہ لوگ خود کو سمجھتے کیا ہیں؟”

امریکا کا سیاسی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے مگر اصل سوال یہ ہے کہ کیا مہنگائی میں کمی واقعی ٹرمپ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے؟

مزید پڑھیں: لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس