Follw Us on:

اگر فتنے کے بغیر 5 سال مل جائیں تو یہ ملک ترقی کرے گا، مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اگر فتنے کے بغیر 5 سال مل جائیں تو یہ ملک ترقی کرے گا، مریم نواز

پنجاب کی فضاؤں میں سانس لینا اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحول دوست انقلاب کا آغاز کر دیا ہے جہاں فضائی آلودگی، اسموگ، اور صنعتی زہر کے خلاف عملی جنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ اپنی عوام کے لیے فضا کو سانس لینے کے قابل بناؤں اور آج یہ خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔

یہ فورس صرف ایک روایتی ادارہ نہیں بلکہ ایک اسمارٹ اور جدید  اقدام ہے جو ماحول دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے گا۔

گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کو ٹریس کرے گا، بلیو اسکواڈ پانی کے ضیاع کی نگرانی کرے گا، بلیک اسکواڈ گاڑیوں کے دھوئیں اور ان کے اثرات پر نظر رکھے گا جبکہ ریڈ اسکواڈ اسپتالوں اور صنعتی علاقوں سے نکلنے والی آلودگی کا پتہ لگائے گا۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ ان اسکواڈز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جن میں 360 ڈگری کیمرے، ڈرونز اور موبائل ایئر کوالٹی اسٹیشنز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “پنجاب میں پہلے صرف تین ایئر کوالٹی اسٹیشنز تھے اب ہم نے انہیں 30 کر دیا ہے تاکہ ہر علاقے کی فضا کی نگرانی ممکن ہو۔”

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر سال اسموگ ہمیں قید کرتی ہے سکول بند ہوتے ہیں، بیماریاں پھیلتی ہیں۔ اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

مریم نواز نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے ماحولیاتی پالیسی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں نشے کا بڑھتا رجحان، پاکستان اور گلف کوآپریشن کونسل کا انسدادِ منشیات کانفرنس کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک پالیسی نہیں، ایک تحریک ہے۔ ایک عہد ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک صاف، صحت مند ماحول دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید انکشاف کیا کہ پنجاب میں لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں زیرو پلاسٹک مہم کامیابی سے جاری ہے، اور ماحولیاتی وزارت کو جدید گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں تاکہ عملہ بہتر طور پر کام کر سکے۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ آج روٹی 12 روپے کی ہو چکی ہے، مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر ہے، بجلی سستی ہوئی ہے، اور رمضان میں ہم نے دروازے کھٹکھٹا کر لوگوں کو 10 ہزار روپے پہنچائے۔

صحت کے شعبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “100 ارب روپے مفت ادویات کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز سے مریضوں کو دوائیاں دلوانے والے ڈاکٹروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ “اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کے تحت 30 ہزار افراد کو قرضے دیے گئے، 2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں اور 26 ہزار تکمیل کے قریب ہیں اور اگر اس ملک کو فتنے کے بغیر 5 سال مل گئے تو یہ ملک ترقی کرے گا۔

مزید پڑھیں: اختر مینگل: دھرنا ختم، ریلیوں کا اعلان

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس